پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی کا کہنا ہے کہ غریب انسان کی بات کوئی نہیں سنتا۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جب کوئی کہتا ہے کہ انہیں چانس نہیں ملا یا ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے یا پھر وہ کام چور ہے کیونکہ آج بہت سے مواقع موجود ہیں لیکن پہلے ایسا نہیں تھا۔
فرقان قریشی نے کہا کہ چھوٹی عمر میں والد کا انتقال ہوگیا، بہنیں مجھ سے بڑی تھیں۔ ایک بہن وکیل ہے۔ 6 سال میں نے صرف آڈیشن دیے جس دوران بہنوں نے ہی خرچے اٹھائے کیونکہ میں اس دوران چھوٹے موٹے ہی کردار کیا کرتا تھا پیسے نہیں ملتے تھے لیکن شہرت مل گئی تھی۔
پاکستان کے معروف اداکار نے کہا کہ جب اللہ کسی کو شہرت دے تو لازمی پیسہ بھی دے انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ شاہ رخ خان کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اگر فلاسفر بننا ہے تو پہلے دولت مند بن جاؤ کیونکہ غریب فلاسفر کی کوئی نہیں سنتا۔
انہوں نے کہا کہ غریب انسان کی بات کوئی نہیں سنتا جبکہ امیر کی بکواس بھی سب سن لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرقان قریشی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 میں ڈرامہ سیریل ’شائستہ شائستہ‘ سے کیا تھا تاہم انہیں شہرت ان کے دوسرے ڈرامہ سیریل ’ڈریمر‘ سے ملی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















