Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احمد علی بٹ کا اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے اہلیہ فاطمہ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

 میزبان کی جانب سے کیے گئے ایک سوال پر اداکار نے کہا کہ ہمارے یہاں کم کپڑوں کو پہنا فیشن سمجھا جاتا ہے یا اسے بہتر تصور کیا جاتا ہے لیکن اہلیہ کا یوں اچانک حجاب لینا ایک اچھا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں عورت کا درجہ مرد کے مقابلے تین گنا زیادہ ہے، جب فاطمہ میری زندگی میں آئیں اس وقت وہ لندن کے ایک فیشن ہاؤس میں کام کرتی تھی، جیسا دیس ویسا بھیس وہ خود بھی ایک ماڈرن خاتون ہیں صرف لباس سے ہی نہیں اپنی سوچ سے بھی۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ جب میں نے شادی کی اس وقت فاطمہ کم کارڈیشین تھی، فیشن بھی اسی طرح کا کرتی تھی، جب شادی کے بعد ہم پاکستان منتقل ہوئے تو انہوں نے دین کا مطالعہ کرنا شروع کیا پھر مجھے ڈوپٹہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے بھی اجازت دے دی کہ مرضی ہے جس پر فاطمہ حیران رہ گئی کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ ہم شروع سے ایک اسلامی طرز کی زندگی گزارتے آئے ہیں جس میں صدقہ خیرات دینا اور دیگر کام شامل ہیں اور فاطمہ مجھ سے کہیں زیادہ روحانی ہیں، تو جب انہوں نے حجاب لینا شروع کیا تو اس میں ان کی اپنی خواہش اور میری رضامندی شامل تھی۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ وہ شادی کے بعد کسی پر حدود لگانے کے قائل نہیں، جب کسی سے شادی کرتے ہیں تو یہ فیصلہ ہم خود کرسکتے ہیں کے ہم اپنے پاٹنر کو کہاں تک لبرٹی دے سکتے ہیں، یا تو بالکل شکی مزاج اور پزئیسو ہوجائیں یا پھر مشترکہ آہم آہنگی اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کے ساتھ زندگی بسر کریں اگر اس رشتے میں دوستی ہوگی تو دیگر تمام مسائل خود سلجھتے چلے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں