بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ شادی میں عمر اورعقیدے سے فرق نہیں پڑتا۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں عمر اورعقیدے سے فرق نہیں پڑتا۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک ساتھ خوش ہیں یہ بات اہم ہے۔ سیف کے عقیدے اور عمر پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان 53 برس کے ہیں جبکہ ان کی بیوی کرینہ کپور کی عمر 44 برس ہے۔ دونوں کی شادی کو 10 سال ہوگئے ہیں اور وہ 2 بیٹوں کے والدین ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















