Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈراموں میں ادھیڑ عمر اداکاروں کو یونیورسٹی کے شاگردوں کا کردار دیا جا رہا ہے، حنا خواجہ بیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ ڈراموں میں ادھیڑ عمر اداکاروں کو یونیورسٹی کے شاگردوں کا کردار دیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ انہیں 35 سال کی عمر میں ماں کا کردار دیا گیا تھا اور وہ کئی سال پہلے ہی ہمایوں سعید کی ماں کا کردار ادا کر چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاراؤں کو 35 سال کی عمر میں ہی ماں کا کردار دیا جاتا ہے جبکہ لڑکوں کو 40 سال کی عمر میں بھی کالج کے شاگرد کا کردار دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ بعض ڈراموں میں ادھیڑ عمر اداکاراؤں اور اداکاروں کو بھی یونیورسٹی کے شاگردوں کا کردار دیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں