Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکی اور رانی کی پریم کہانی کے مرکزی کرداروں کے متعلق کرن جوہر کا اہم انکشاف

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی حالیہ رومانوی کامیڈی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی اور رشتوں اور خاندانوں پر اپنے جدید انداز سے ناقدین اور سامعین کا دل جیت لیا۔

اس فلم کے ذریعے تقریباً 7 سال بعد ہدایتکاری میں واپیس کرنے والے کرن جوہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اہم انکشافات کئے ہیں۔

انٹرویو کے دوران کرن نے انکشاف کیا کہ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی شاید ‘لاشعوری طور پر’ بالی ووڈ کی بہترین جوڑی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی محبت کی کہانی نے ان کی فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان ریل لائف کے رشتے کو متاثر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید لاشعوری طور پر میں متاثر ہوا کیونکہ ان کی شادی میں زبردست دوستی ہے۔ میں نے ان کے ساتھ کھانا کھایا ہے، ان کے ساتھ ہینگ آؤٹ کیا ہے۔ اور ان کی دوستی میں ایک زبردست قسم کا سکون ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا، اس فلم نے دنیا بھر میں 350 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ یہ فلم اب ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم Amazon Prime Video پر OTT پر دستیاب ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں