Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

کولکتہ پولیس کی جانب سے دھوکہ دہی کیس میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت کی جانب سے دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد زرین خان اب قانونی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

کولکتہ کی ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے خلاف 2018 کے ایک مبینہ دھوکہ دہی کے مقدمے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ سیالدہ کی ایک نچلی عدالت کے حکم میں اداکارہ پر ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی سے 12.5 لاکھ روپے لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بعدازاں اداکارہ کے وکیل رضوان صدیق نے ایکس پر وضاحت جاری کی ہے جسے میںبتایا گیا کہ “تمام میڈیا پرسنز، یہ نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ میرے مؤکل کے خلاف مجسٹریٹ کی طرف سے “نادانستہ طور پر” جاری کیے گئے وارنٹ کو “میرٹ پر” نمٹایا جائے گا۔ براہ کرم “میرا پریس نوٹ” پڑھیں معاملے کے صحیح حقائق کو سمجھیں۔”

علاوہ ازیں زرین خان نے نہ تو ضمانت کی درخواست دی اور نہ ہی عدالتی کارروائی میں شرکت کی اور ان کی بار بار غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے تاہم اداکارہ نے اس معاملے پر اپنی عدم وضاحت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ زرین خان، جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ ’ویر‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، وہ ’ہاؤس فل 2‘ اور ’1921‘ سمیت مختلف زبانوں کی مختلف فلموں میں نظر آئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں