روایتی لباس میں فیشن کے حوالے سے بات کی جائے تو دیپیکا پڈوکون کا نام سرفہرست ہوتا ہے ۔
حال ہی میں اداکارہ دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اداکارہ ایک خوبصورت سفید ساڑھی میں صارفین کی توجہ کے مرکز کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
بلیک سیکوئن پر مشتمل بارڈر وائٹ ساڑھی جو کہ کلاسک لک دے رہی ہے جبکہ اداکارہ کا مسحور کن انداز ان کی دلکشی کو بیان کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
اس لک کو مکمل کرنے کے لئے اداکارہ نے سلیک بن بنایا اور ڈرامائی انداز میں میک اپ کو ترجیح دی جبکہ جیولری میں ہرے رنگ کے اسٹڈس بھی پہنے۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک طویل پوسٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے اپنے اسکن کیئر روٹین کے متعلق بتایا۔
خیال رہےکہ اداکارہ نے یہ لک اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی کامیابی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے اپنایا جس میں دیپیکا نے بھی کیمیو کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















