Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر منصور قریشی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کے معروف یوٹیوبر منصور قریشی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 حال ہی میں معروف یوٹیوبر منصور قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ننھی پری کو ہاتھوں میں لیا ہوا ہے اور بیٹی کے کان میں آذان دے رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ نے اپنے فضل سے مجھے اور میری بیوی کو ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے، والدین بننا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے، ہم بیٹی پا کر اس وقت چاند پر ہیں۔

 

 

منصور قریشی نے لکھا ہے کہ ہم اللّٰہ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ ہماری پہلی اولاد بیٹی ہے، ہمارے لیے دعا کرتے رہیں، الحمدللّٰہ میری بیوی اور میری بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں