Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنبیر کپور کی نئی فلم “اینیمل” کا پوسٹر جاری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم “اینیمل” کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور کی فلم ‘اینیمل’ کا ٹیزر 28 ستمبر کو ریلیز ہوگا جبکہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کا ٹیزر رنبیر کپور کی سالگرہ کے دن 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کے ہدایتکار ریڈی وانگا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر رنبیر کپور کے پوسٹر کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیزر 28 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔

اس سے قبل ‘جانور’ ستمبر میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اسے ‘جوان’ کی ریلیز کسیاتھ روکنے کے لیے ملتوی کیا گیا۔

اداکار رنبیر کپور سندیپ ریڈی وانگا کی ‘اینیمل’ میں ایک بڑے کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ‘اینیمل’ ایک گینگسٹر ڈرامہ ایکشن تھرلر فلم پر مبنی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں