بالی وڈ اداکارہ سہانا خان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کنگ خان کی بیٹی سہانا کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں غروب آفتاب کے وقت سمندر کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
سہانا خان اپنی تصویروں کی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں رہتی ہیں ۔
سہانا خان کی تصاویر پر صارفین لگاتار کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
یہ ہی نہیں اداکارہ شنایا کپور نے بھی اداکارہ سہانا خان کی تصویر پر ہارت ایموجی کا کمنٹ کیا ہے۔
اس سے قبل نیلی ساڑی اور بیک لیس بلاوز میں سہانا کی خوبصورتی پر ان کے چاہنے والے فدا ہوگئے تھے ۔
یاد رہے کہ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان انڈسٹری کی سب سے مشہور اسٹارکڈس میں سے ہیں۔
واضح رہے انسٹاگرام پر انہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں ، جو ان کی ہر ایک ادا پر جان چھڑکتے ہیں ، اس لئے سہانا بھی انسٹاگرام کے ذریعہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
