Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان نے اداکاری کے بعد ایک اور شعبے میں قدم رکھ لیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان نے اداکاری کے بعد ایک اور شعبے میں قدم رکھ لیا ہے۔

حال ہی میں اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=NnPKcvWtrt0

 ویڈیو میں سلمان خان کو چارکول پینسل کی مدد سے 2 انسانی شکلوں کو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کبھی پینسل سے تو کبھی پورٹریٹ کو مکمل کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 35 سال ہوگئے ہیں، اس دوران معروف اداکار مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں