Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دی لیجنڈ آف مولا جٹ اسٹنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد

دی لیجنڈ آف مولاجٹ ’’Taurus World Stunt Awards“ کیلئے نامزد کرلی گئی ہے۔

مولا جٹ اور نوری نتھ کے فائٹ سین نے ”بہترین فائٹ“ کے لیے یہ نامزدگی حاصل کی ہے۔

معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار  بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ ریلیز کے 48 ہفتوں کے بعد بھی پاکستان کے بڑے سینما گھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔ پاکستانی سنیما کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ 2001 سے فلم انڈسٹری کی دنیا میں بہترین اسٹنٹ سین عکسبند کو سالانہ ایوارڈز نامزدگی کی جاتی ہیں، اس سال پاکستان کی ریکارڈ ساز فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کی جس کے ساتھ  دل دہلا دینے والا فائنل فائٹ سین جس میں مولا اور نوری اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سین عکسبند کروایا جس کو بہترین فائٹ کے زمرے میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔

 اس کے علاوہ متعدد آسکر جیتنے والی فلم ‘ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس’ اور ‘دی گرے مین’ بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی شامل ہیں.

 اس سے قبل ہالی وڈ فلمز ‘وانس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ’، ‘کنگس مین’، ‘فاسٹ اینڈ فیوریس 6،’ ‘انسیپشن،’ اور ‘دی ایونجرز’ جیسے سپر ہٹ فلمیں بھی یہ ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں