Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلموں میں کام نہ ملنے کے متعلق گووندا نے کیا اہم انکشاف

تقریباً چار سال سے بڑے پردے سے غائب رہنے والے اداکار گووندا نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ چھوڑ دیئے تھے۔

حال ہی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، گووندا نے فلموں میں اپنی غیر موجودگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا، “میں آسانی سے کام قبول نہیں کرتا۔ لیکن جو لوگ سوچتے ہیں کہ مجھے کام نہیں مل رہا ہے، میں انہیں بتانا چاہوں گا ‘میں نے پچھلے سال 100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ چھوڑے ہیں۔”

اداکار نے مزید کہا کہ “وہ بہت سارے پیسوں کی پیشکش کر رہے تھے لیکن میں کوئی بے ترتیب کردار نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں وہ کچھ چاہتا ہوں جو میں ماضی میں کر چکا ہوں۔”

کام کے محاذ پر، گووندا کو آخری بار سلور اسکرین پر فلم رنگیلا راجہ میں دیکھا گیا تھا جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں انہوں نے ڈبل رول ادا کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version