Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انشا آفریدی اپنے پیا شاہین آفریدی کے گھر سدھار گئیں

کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اور پاکستانی اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز  شادی کے بندھن میں بندھ گئے واضح رہے کہ شادی کی یہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ، دوستوں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی متعدد  مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح رواں برس فروری میں کراچی میں ہوا تھا اور اب اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں گزشتہ روز رخصتی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جبکہ  شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اس ہائی پروفائل شادی کی تقریب کے کلکس اور ویڈیوز وائرل ہو گئے ہیں کیونکہ آفریدی کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین اس تقریب کی جھلکیوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس خوبصورت جوڑے کے لیے اپنی خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ تصاویر میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سرخیوں میں رہے جب کہ دیگر قابل ذکر اسپورٹس برادری کے اراکین اور سماجی شخصیات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں