Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راگھو چڈھا بارات ہوٹل لیک پیلس سے ہوٹل لیلا پیلس تک کشتی کے ذریعے لے کر آئیں گے۔

تاہم مبینہ طور پر 24 ستمبر بروز اتوار دوپہر 3 بجے کے قریب دولہا اور دلہن کی شادی کی تقریب ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کا منڈپ سجانے کے لیے کولکتہ اور نئی دہلی سے خصوصی سفید پھول منگوائے گئے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا کی سنگیت کی رسم 90 کی دہائی کی موسیقی پر مبنی ہوگی۔

 البتہ شادی میں صرف 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کی خاطر تواضع راجھستانی اور پنجابی کھانوں سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں