Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی نے اپنی شادی کے جوڑے کے لیے کس ڈیزائنر کا انتخاب کیا؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بتا دیا ہے کہ انہوں نےاپنی شادی کے جوڑے کو ڈیزائین کرنے کے لیے مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور منیش ملہوترا بہت عرصے سے اچھے دوست ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے ڈیزائنر منیش اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ اداکارہ کو اپنی شادی کے لیے کس طرح کا جوڑا چاہیئے۔

تاہم اب تک یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی شادی پر پاسٹل کلر کا لہنگا پہننے گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں