Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم “3 ایڈیٹس” کے معروف اداکار چل بسے

بالی ووڈ کی مشہور فلم “3 ایڈیٹس” کے معروف اداکار اکھیل مشرا چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکھیل مشرا نے “3 ایڈیٹس” میں لائبریرین کا کردار ادا کیا تھا، اداکار کی موت اپنے گھر کے کچن میں گِر کر ہوئی۔

فائل فوٹو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ اکھیل شرما بلڈ پریشر کے مسائل کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کچن میں اسٹول پر کچھ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب مبینہ طور پر وہ نیچے گِرے اور ان کے سر میں چوٹ لگی۔

اکھیل شرما کو خون میں لت پت حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے بعد بھی وہ زندہ نہیں بچ سکے اور چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گئے۔

فلم تھری ایڈیٹس کے لائبریرین چل بسے: فوٹو ویب ڈیسک

رپورٹس کے مطابق اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکھیل مشرا نے ‘تھری ایڈیٹس’ اور ‘ڈان’ جیسی کئی نامور بالی ووڈ فلموں سمیت انڈین ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں