Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پربھاس کی ’سالار‘ اس سال بھی ریلیز نہیں ہوگی، وجہ سامنے آگئی

تامل سپراسٹار پربھاس کی ایکشن فلم سالار اس سال بھی ریلیز نہیں ہوگی، جس کی اہم وجہ سامنے آ گئی۔

سال 2023 کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں سے ایک سالار بھی ہے جسے  28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننا تھا لیکن  اب ’سالار‘ کی ریلیز کے حوالے سے نئی تاریخ سامنے آئی ہے، قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اب یہ فلم اگلے سال ہی ریلیزکی جائے گی۔

سالار کی مسلسل تاخیر کے بارے میں بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں ، کچھ رپورٹس کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کا وی ایف ایکس کا کام  تاخیر کی ایک اہم وجہ ہے۔

اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں، فلموں کے تجزیہ کار منوبالا وجے بالن نے لکھا کہ فلم کا عملہ اعلیٰ معیارات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے  جو  ایک غیر معمولی سنیما کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

فلم میں نامور ہیرو پربھاس ’کے جی ایف چیپٹر ون اور ٹو بنانے والے مشہور ہدایت کار پرشانت نیل کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے فینز اسے تھیٹرز میں دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق  فلم ’سالار‘ کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے حقوق ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریلیز سے قبل ہی پربھاس کی سالار کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ، موسیقی اور سیٹلائٹ حقوق 350  کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے

سالار ٹیزر دیکھیں:

گینکسٹر کی کہانی پر مبنی ایکشن تھرلر سالار کے ٹریلیر میں کے جی ایف فرنچائز کے کولار گولڈ فیلڈز کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس سے یہ اندازہ ہوتا کہ فلم پرشانت نیل کی ‘کے جی ایف یونیورس‘ کے آس پاس ہی گھومے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں