پاکستان کے معروف اداکار آغا مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ کام نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آغا مصطفیٰ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری میں دو سال تک کام نہ ملنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سُپر ہٹ، بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ اس وقت ملا جب وہ انتہائی مایوس اور خودکشی کے بارے میں سوچ رہے تھے۔
آغا مصطفیٰ نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے کچھ عرصے میں ہی ’ایک تھی مریم‘، ’سنگ مر مر‘ اور ’کیسا ہے نصیبا‘ جیسے ہٹ اور کامیاب پروجیکٹس کیے لیکن ان تمام ہٹ پروجیکٹس کے باوجود ایک وقت ایسا آیا جب انڈسٹری میں انہیں کوئی کام نہیں دے رہا تھا۔
اداکار نے انڈسٹری میں ہونے والی لابنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس چیز کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ ان کا کامل ایمان ہے کہ جو ان کے نصیب کا ہے وہ کہیں نہیں جائے گا، اس لئے وہ لوگوں کی بجائے صرف اللّٰہ سے مانگنے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’سنگ مر مر‘ کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں کوئی کام نہیں دے رہا تھا، اس وقت اپنی ہر نماز میں صرف اللّٰہ سے رو رو کر دعا کرتے تھے۔
آغا مصطفیٰ نے کہا کہ دو سال کے بعد بھی جب مسلسل کام نہیں ملا تو اس قدر مایوس ہوگئے تھے کہ خودکشی کے خیالات ذہن میں آتے تھے، لیکن ایمان برقرار تھا کہ رزق دینے والی ذات اللّٰہ کی ہے، اسی دوران ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی پیشکش ہوئی اور اسکرپٹ پڑھے بغیر ڈرامہ سائن کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈرامے کے چند سین ریکارڈ کروانے کے بعد اندازہ ہوا کہ ڈرامہ اور ان کا کردار بہت جاندار ہے، جس کے بعد انہوں نے اس کے لیے مزید محنت کی اور ڈرامہ میگا ہٹ ہوگیا اور اس کے بعد یک بعد دیگر ڈراموں کی آفرز ہونے لگیں۔
اداکار نے کہا کہ زندگی کے ان دو برسوں کے دوران یک بعد دیگر ہٹ پروجیکٹس دینے سے جو آنا آگئی تھی وہ بالکل ختم ہوگئی اور شاید اللّہ نے یہ ہی سبق سیکھانا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















