پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بتایا کہ ان کی والدہ موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں جس کی وجہ سے ان کی بیٹی نے بھی انہیں بڑھتی عمر کے ساتھ احتیاطً پیپ سمیر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے اپنی ایک بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ میری عمر 52 برس ہوگئی ہے اس لیے میری بیٹی کے مطابق اب تک مجھے یہ ٹیسٹ 4 سے 5 بار کروالینا چاہیے تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ بیٹی کے زور دینے پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا، جس میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے اور اب اپنی ڈاکٹر کے مشورے پر فائبرائیڈز کی نوعیت جاننے کے لیے ایم آر آئی کروانے نجی اسپتال آئی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ فی الحال ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت درکار ہے اس لیے جب رپورٹس آجائیں گی تب اپنے اگلے وی لا گ میں اس حوالے سے آگاہ کریں گی، ساتھی ہی انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















