Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھوم 4 کیلئے آدتیہ چوپڑا کی نظریں شاہ رخ خان پر؟

کنگ خان کی ایکشن فلم جوان 1000 کروڑ کے کلب میں داخل ہو چکی ہے، جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ شاہ رخ رومانس کے ساتھ ساتھ ایک ایکشن ہیرو بھی ہیں۔

سوشل میڈیاپر اب ایک نئی بحث چھڑ گئی ہےکہ یش راج بینر تلے بننے والی فلم دھوم کے چوتھے حصے کیلئے فلمساز آدتیہ چوپڑا کو اس وقت کے سب سے کامیاب ایکشن ہیرو شاہ رخ خان کو سائن کر نا چاہئیے۔

ذرائع کے مطابق یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ دھوم 4 کے لیے شاہ رخ خان کا نام برسوں سے گردش کر رہا ہے کیونکہ ان میں وہ تمام خصوصیت ہیں جودھوم فرنچائز میں سپر چور بننے کے لیے ضروری ہے۔

صارفین کا بھی یہی کہنا ہےکہ  شاہ رخ خان دھوم 4 کے سپر چور کردار پر بالکل فٹ بیٹھتے ہیں، 1000 کروڑ کا بزنس کرنے والی ایکشن فلم  پٹھان اور جوان کے بعد یہ کہنا بالکل غلظ نہیں کہ شاہ رخ خان کی موجودگی اس بات کوبھی یقینی بناتی ہے کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی ۔

واضح رہےکہ سال 2013 میں  دھوم 3  آئی جس میں سپر اسٹارعامر خان نے سپر چور کا کردار ادا کیا تھا لیکن یہ فلم  ملے جلے جائزوں کے باوجود 601 کروڑ کی مجموعی کمائی  کرکے بلاک بسٹر رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں