Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان نے پنجابی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو، سلمان خان نے پنجابی سمیت مختلف زبانوں میں بننے والی فلم میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پنجابی اداکار/گلوکار اور پروڈیوسر گپی گریوال کی آنے والی فلم ’موجاں ہی موجاں‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا، اس دوران اس تقریب میں اداکار سلمان خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایک سنجیدہ نوٹ پر، سلمان نے تبصرہ کیا کہ کس طرح باکس آفس کی کامیابی کا پیمانہ صرف 100 کروڑ کلب کا حصہ بننے سے باہر ہے۔ وہ کہتے ہیں، ”میرے خیال میں 100 کروڑ کا تصور اب ماضی بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو باکس آفس پر 1000 کروڑ کی کامیابیوں کا ہدف بنانا چاہیے، لیکن سچ پوچھیں تو مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام زبانوں کی تمام ہندوستانی فلمیں اچھا بزنس کریں۔

میڈیا کی جانب سے جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی پنجابی فلم میں کام کریں گے تو سلمان خان نے اتفاق کیا اور کہا کہ “ہاں کیوں نہیں. میں پنجابی، مراٹھی، تامل، تیلگو، ملیالم میں فلم کرنا چاہتا ہوں۔ یہ تقسیم اب موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو میں نے پنجاب کے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ کام کیا۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ان کا سینما اب پھل پھول رہا ہے اور لوگ پنجابی فلموں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں