بلاک بسٹر فلم جوان کا پسند کیا جانے والاگانا فراٹہ فینز کی ڈیمانڈ پر ریلیز کر دیا گیا ہے جوکہ آتے ہی چھا گیا۔
اس گانے میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو وکرم اور ایشوریہ راٹھور کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے جوکہ اس فلم میں ان کی بے مثال کیمسٹری کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر کن کردار ثابت ہوئے۔
دو منٹ اور 20 سیکنڈ طویل اس گانے کو انیرودھ روی چندر نے کمپوز کیا ہے جبکہ کمار نے لکھا ہے، اس گانے کو ارجیت سنگھ اور جونیتا گاندھی نے ریپر بادشاہ کے ساتھ مل کر گایا ہے جو سننے کے ساتھ ساتھ دیکھنے میں بھی باکمال ہے۔
گانا دیکھیں:
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















