Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی وہ کونسی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوئی؟

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ علاقائی صنعتوں کی حمایت کرتے ہیں اور اکثر انہیں ایسی فلموں کو فروغ دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے جن میں حقیقی صلاحیت موجود ہو۔

حال ہی میں سلمان خان نے گپی گریوال کی آنے والی پنجابی فلم موجاں ہی موجاں کے ٹریلر لانچ تقریب میں شرکت کی، جو ممبئی میں منعقد ہوا۔ تقریب کے دوران اداکار نے پنجابی فلم کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ، انہوں نے ایک بہت پسند کیے جانے والے مراٹھی ڈرامے کے بارے میں بھی بات کی، جسے وہ ایک ہنڈی فلم میں دوبارہ بنانا چاہتے تھے۔

اس موقع پر سلمان خان نے اس تقریب میں اپنے دونوں بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا جبکہ یہ تینیوں خان بھائی مشہور مراٹھی ڈرامے آل دی بیسٹ کو ہندی فلم میں دوبارہ بنانا چاہتے تھے اور اس میں اداکاری کرنا چاہتے ہیں تاہم، یہ منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوا کیونکہ ڈرامے کے بنانے والوں نے اس کے حقوق فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ سلمان خان اسپائی تھرلر فرنچائز کی آنے والے تیسرے سیکوئل میں اپنے کردار اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کو دوبارہ پیش کر رہے ہیں۔ کترینہ کیف اپنے کردار زویا کو ٹائیگر 3 میں دوبارہ کر رہی ہیں، جس میں عمران ہاشمی مرکزی مخالف کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اس سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں