Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اننیا پانڈے نے کرینہ کپور کو اپنی ‘انسپائریشن’ قرار دیدیا

بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے کرینہ کپور کو اپنی ‘انسپائریشن’ قراردےدیا۔

ڈریم گرل 2 کی اداکارہ اننیا پانڈے  نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بیبو کو ان کی 43 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دو تھرو بیک تصویریں شیئر کی ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی ۔

 کرینہ کپور خان، جنہیں اکثربالی ووڈ کی کوئین کہا جاتا ہے، نے گزشتہ دو دہائیوں میں بھارتی فلم انڈسٹری پراپنی پرفارمنس سے اہم مقام حاصل کیا، ریفیوجی (2000) میں اپنے ڈیبیو سے لے کر اپنے تازہ ترین نیٹ فلکس پروجیکٹ ’جانے جان‘ تک ان کا سفر غیر معمولی سے کم نہیں رہا۔

کرینہ کپور اپنی بے عیب اداکاری کی مہارت، کرشماتی شخصیت اور لازوال خوبصورتی کے لیے جانی جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ہندوستانی سنیما کی دنیا میں ایک حقیقی آئیکن بن گئی ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ “میری لائف لائن کو سالگرہ مبارک ہو”، “ہماری جانے جان ہیپی برتھ ڈے”۔

سالگرہ کی تصاویر:

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں