سائی پلوی کا شمار ساؤتھ فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر اپنا مقام مضبوط کیا ہے۔
حال ہی میں، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی خفیہ شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں اور یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب سائی پلوی کی تامل فلم ساز راجکمار پیریاسمی کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی جس میں دونوں کو ہار پہنائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی شادی کی متعلق افواہیں ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھی تاہم سائی پلوی ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
Honestly, I don’t care for Rumours but when it involves friends who are family, I have to speak up.
An image from my film’s pooja ceremony was intentionally cropped and circulated with paid bots & disgusting intentions.
When I have pleasant announcements to share on my work…— Sai Pallavi (@Sai_Pallavi92) September 22, 2023
اب اداکارہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا کہ، “سچ میں، مجھے افواہوں کی پرواہ نہیں ہے لیکن جب اس میں ایسے دوست شامل ہوں جو خاندانی ہیں، تو مجھے بات کرنی پڑتی ہے۔ میری فلم کی پوجا تقریب کی ایک تصویر کو جان بوجھ کر کاٹا گیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ، ’’اور اسے مکروہ ارادوں کے ساتھ پھیلایا گیا۔ جب میرے پاس اپنے کام کے محاذ پر اشتراک کرنے کے لیے خوشگوار اعلانات ہوتے ہیں، تو ان تمام بے روزگار کاموں کی وضاحت کرنا مایوس کن ہوتا ہے۔ اس طرح کی تکلیف کا باعث بننا خالصتاً ناپاک ہے۔‘‘
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
