بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی فلاحی تنظیم ’میر فاؤنڈیشن‘ کے ذریعے نئی فلم ’جوان‘ کے مفت شوز کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ کی فلم جوان ریلیز ہوئی جس نے شائقین کے دل جیت لیے بے شمار کامیابی حاصل کرنے پر ایک پرستار نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ آپ کی فلم بےانتہا کامیاب رہی، کیا آپ خیراتی پروگرام کا ارادہ رکھتے ہیں؟
@iamsrk Now That the film is a success any plans for Charity..?? #AskSRK #Jawan
— VRAJ SHAH™ (@Iamvraj7) September 22, 2023
You hear the ROAR before the LION arrives. 🔥💥
JAWAN TAKES OVER TIMES SQUARE 🇺🇸 – Our humble tribute to King Khan @iamSRK. ❤️@RedChilliesEnt @Atlee_dir @anirudhofficial #Nayanthara @deepikapadukone pic.twitter.com/GIAJe3uLHf
— Gaurav (@SRKgaurav1) September 4, 2023
مداح کے جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میری پوری فیملی یہی بات کہہ رہی ہے، ہم جلد ہی میر فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے والے پارٹنرز تک کو فلم مفت میں دکھانے کی اجازت دیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بطور فنکار اگر میں سب کے چہروں پر مسکراہٹ لے آؤں تو یہ بہت اطمینان بخش بات ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















