بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا شادی کے لیے راجھستان کے شہر اُدے پور پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راگھو چڈھا کے ماموں، فیشن ڈیزائنر پوون سچدیوا نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ شادی کی تمام تقریبات کے لیے دلہا کے کپڑے میں نے ڈیزائن کیے ہیں۔
اس سے قبل پرینیتی چوپڑا کے شادی کے جوڑے کے حوالے سے یہ خبر سامنے آ چکی ہے کہ وہ شادی پر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
