Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکی کوشل کی نئی فلم باکس آفس پر بزنس کرنے میں ہوئی ناکام

کترینہ کیف کے شوہر اور معروف اداکار وکی کوشل کی آخری فلم ’ذرا ہٹ کے، ذرا بچ کے‘ کی کامیابی کے بعد ان کی نئی فلم زیادہ بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی فلم ‘دی گریٹ انڈین فیملی’ جس میں مانوشی چھلر، کمود مشرا اور منوج پاہوا بھی اہم کرداروں میں ہیں، نے ریلیز کے پہلے ہی دن صرف 1 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

رپورٹس کے مطابق، ‘دی گریٹ انڈین فیملی’ نے اپنے پہلے دن 1.40 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور مجموعی طور پر فلم کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

اس کے برعکس، وکی کی آخری ریلیز ‘ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے’، جس میں سارہ علی خان کی شریک اداکار تھی، نے اپنے پہلے دن 5.49 کروڑ روپے کمائے۔

اس فلم کو وجے کرشنا اچاریہ نے ڈائریکٹ کیا ہے جو اس سے قبل ‘ٹشن’، ‘دھوم 3’ اور ‘ٹھگس آف ہندوستان’ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ دریں اثنا، وکی ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی اگلی فلم ‘سام بہادر’ میں بھی نظر آئیں گے جس میں ہندوستان کے جنگی ہیرو اور پہلے فیلڈ مارشل سیم مانیک شا کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں