Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمٰن قمر نے نئے لکھنے والوں کو کیا مشورہ دیا؟

خلیل الرحمٰن قمر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مقبول ترین مصنفین میں سے ایک ہیں انہوں نے اب تک کئی کامیاب ڈرامے اور فلمیں تحریر کی ہیں جن میں لنڈا بازار، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ، میرے پاس تم ہو اور پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کا لکھنے کا انداز سب سے منفرد ہیں وہ جو بھی لکھتے ہیں بہت دل سے لکھتے ہیں اور ان کے تحریر کردہ مکالمے ڈرامے کی شان بن جاتے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اسکرپٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ خلیل الرحمٰن قمر جہاں بھی مدعو کیے جاتے ہیں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور مداح ان کی باتوں اور تحریروں کے منتظر رہتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں میزبان نے ان سے نئے لکھنے والوں کو  چند ٹپس دینے کو کہا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ تمام نئے لکھنے والوں کو تو پہلے اس بھروسے پر نہیں نکلنا چاہئے کہ ان کو اردو لکھنی آتی ہے اپنے آپ کو دیکھیں کہ آپ کے پاس یہ ہنر ہے اللہ نے عطا کیا ہے، یہ دیکھا دیکھی کے کام نہیں ہے کہ کسی شخص نے لکھا ہے تو آپ بھی لکھ لیں گے۔ دیکھا دیکھی کے جتنے بھی کام ہوئے ہیں خراب ہوئے ہیں اور جب اللہ نے آپ کو یہ ہنر دیا ہے تو ڈٹ جایئے اپنے قلم کے اوپر، غیرت کا مظاہرہ کیجئے وہ بڑا ضروری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں