اس میں کوئی شک نہیں کہ سونم کپور بالی ووڈ کی سب سے فیشن ایبل اداکارہ ہیں، وہ ہمیشہ اپنے فیشن سے مداحوں کا دل جیت لیتی ہیں اور میلان فیشن ویک میں بھی ایسا ہی ہوا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میدیا پر اپنی کچھ اسٹائلش انداز میں تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ کافی خوبصوورت لگ رہی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ نے سلک سیاہ بولڈ لباس پہنا جبکہ میک اپ کے استعمال سے ان کی آنکھیں ڈرامائی نظر آرہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے باکس اسٹائل کا ایک کلچ بھی لیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے میلان میں ہوگو باس کی نمائنگی کرتی ہوئی نظر آئیں جو کہ برانڈ کے موسم خزاں کے نئے کلیشن کا حصہ تھا۔
اس سے پہلے سونم کپور نے بربیری لندن فیشن ویک اسپرنگ 2024 شو میں فیشن ایبل انداز میں شرکت کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
