بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو سے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو نے شہناز گل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ وہ اپنا نیا فون کب خریدیں گے؟ جس پر ایلوش یادو نے کہا کہ جب بگ باس کی منتظمین انہیں 25 لاکھ کی انعامی رقم ادا کرے گی۔
ایلوش یادو کے جواب پر اداکارہ شہناز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک رقم نہیں ملی، یہ تو بہت غلط بات ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس کی تاریخ میں ایلوش یادو پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے والڈ کارڈ انٹری دینے کے بعد پروگرام جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















