سپراسٹار سلمان خان بگ باس 17 کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آرہے ہیں، جس کے نئے پرومو میں انہوں نے دھماکے کے ساتھ کہہ دیا کہ یہ سیزن دل ، دماغ اور دم کے ساتھ کھیلا جائے گا۔
مقبول ترین رئیلٹی شو، بگ باس کا سیزن 17 اگلے ماہ 15 اکتوبر کو شروع ہوگا ، جس کا پرومو بھی فینز کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے جاری کر دیا گیا ہے۔
اس پرومو میں شو کے میزبان سلمان خان طنزیہ انداز میں کہتے ہیں، “اب تک آپ نے بگ باس کی صرف آنکھیں دیکھی ہیں ، اب دیکھیں گے بگ باس کے تین اوتار۔ دل، دماغ اور دم – ابھی کے لیے اتنا ہی، پرومو ہوا ختم۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
