بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم چندر مکھی 2 کا ٹریلر فینز کے ساتھ شیئر کر دیا، جس میں وہ بےحد خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ ایک خوفناک بھوت کے روپ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
کنگنا کییہ فلم 28 ستمبر کو ریلیز ہوگی ، جس کی ہدایتکاری معروف ہدایت کار پی واسو نے کی ہے، جوکہ 2005 کی ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی کا ایک انتہائی متوقع سیکوئل ہے۔
ٹریلر دیکھیں:
اس سے قبل فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں کنگنا رناوت بھاری زیورات سے آراستہ ہیں ، خوبصورت ساڑھی پہنے وہ ایک محل کے اندر کھڑی ہے۔
پوسٹر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، مداحوں نے کنگنا کی چندر مکھی کی دلکش اور کمانڈنگ تصویر کشی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















