Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چندر مکھی 2 کا ٹریلر: دیکھیں، خوبصورت کنگنا رناوت کا خوفناک روپ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم چندر مکھی 2 کا ٹریلر فینز کے ساتھ شیئر کر دیا، جس میں وہ بےحد خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ ایک خوفناک بھوت کے روپ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

کنگنا کییہ فلم  28  ستمبر کو ریلیز ہوگی ،  جس کی ہدایتکاری معروف ہدایت کار پی واسو نے کی ہے، جوکہ 2005 کی ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی کا ایک انتہائی متوقع سیکوئل ہے۔

ٹریلر دیکھیں:

اس سے قبل فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں کنگنا رناوت بھاری زیورات سے آراستہ ہیں ، خوبصورت ساڑھی پہنے وہ ایک محل کے اندر کھڑی ہے۔

  پوسٹر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، مداحوں نے کنگنا کی چندر مکھی کی دلکش اور کمانڈنگ تصویر کشی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version