Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی پہلی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس منعقد

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں پہلی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس آسٹریلیا میں منعقد کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹس کے مطابق 3 روزہ تقریب کو منعقد کرنے والوں کو امید ہے کہ کانفرنس میں فینڈم فینامینان اور ٹیلر سوئفٹ کا صنف اور نسلی شناخت پر اثر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

فروری میں اس ’سوئفٹپوزیم‘ میں گلوکارہ کے میوزک انڈسٹری سے لے کر ثقافت اور معیشت پر اثر کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سوئفٹپوزیم کی آرگنائزر یونیورسٹی آف میلبورن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا واقعی عالمی سطح پر بہت ٹھوس اثر پڑا ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں سب سےزیادہ پیسے کمانے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں