سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کے لیے اُدے پور پہنچ گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا گرام کی اسٹوری پر پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ثانیہ مرزا پرینیتی چوپڑا کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو ایک بڑی جپھی دینے کی باری اب میری ہے۔
ثانیہ مرزا کو اُدے پور ایئر پورٹ پر لال اور گلابی رنگ کے سادہ لباس میں دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی آج اُدے پور میں ہو گی۔















