Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بارپھر سرگرم

بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہو نے کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  حال ہی میں  کترینہ کیف کوایئرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کُرتا شلوار زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئِیاں شروع ہوگئیں۔

 اس کے علاوہ گزشتہ دنوں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھر ہندو تہوار کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں کترینہ کیف کے شوہر اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کے بجائے اپنے چھوٹے بھائی اور کترینہ کی بہن  کے ہمراہ شرکت کی تو یہ افوائیں سچ لگنے لگیں۔

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایسی کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں،وہ صرف اپنے نئے پراجیکٹس کے کام میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے اُنہیں مختلف شہروں کا سفر بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں