Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

4 معروف ٹک ٹاکرز گرفتار

اسلام آباد میں برقعہ پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لڑکے بہارہ کہو کے علاقے میں گھوم رہے تھے، جن میں دو نوجوانوں نے برقع پہن رکھا تھا۔

بہارہ کہو پولیس نے ڈھوک جیلانی بازار سے چاروں ٹک ٹاکر لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ تھانے میں تفتیش کے دوران نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے یہ روپ دھارا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں