Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر منفی تاثرات کے متعلق شلپا شیٹی کا ردعمل

شلپا شیٹی کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں اور ڈانسرز میں کیا جاتا ہے اور انہوں نے کئی کامیاب ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں میں کھلاڑی تو اناری، جانور، دھڑکن، دس اور اپنے شامل ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر منفی تاثرات سے نمٹنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ کبھی کبھی سوشل میڈیا بہت مطلبی ہوجاتا ہے اور کبھی کبھی میں یہ سوچتی ہوں کہ ہم نے اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے لیکن لوگ کبھی کبھی اپنی حدیں بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو میں نظر انداز کرنا پسند کرتی ہوں اور جو پیارد یتے ہیں انہیں میں بہت سارا پیار واپس دینا چاہوں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سکھی‘ میں اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اپنی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version