Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنبیر کپور کو بہترین باپ کا خطاب مل گیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اب تک بہترین بیٹے اور بہترین شوہر کا خطاب اپنے نام کیا ہے لیکن اب ایک اور خطاب ان کے نام ہوگیا جو کہ صارفین کی جانب سے انہیں دیا گیا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے ٹی سیریز کے آفس میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس ویڈیو میں اداکار کو بہت ہی سادہ  انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور ٹوپی کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر رنبیر کی بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے۔

اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ مبذول کروالی ہے جبکہ صارفین نے اداکار کو بہترین بیٹے اور شوہر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین باپ کا بھی خطاب دے دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں