سلمان خان ’ٹائیگر 3‘ میں ٹائیگر کے کردار میں واپسی کے لیے تیار ہیں جس میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔
یہ فلم رواںسال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی جس کا انتظار واقعی مشکل ہے اور سلمان خان کے مداح اسکرین پر ٹائیگر اور پٹھان کو ایک ساتھ دوبارہ دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔
اطلاعات کے مطابق YRF کے یوم تاسیس، لیجنڈری فلمساز یش چوپڑا کے یوم پیدائش کے موقع پر، آدتیہ چوپڑا ‘ٹائیگر کا پیغام’ جاری کریں گے۔
یہ ایک ویڈیو ہوگی جو ٹائیگر 3 کے ٹریلر کا پیش خیمہ ہے، 27 ستمبر 2023، ٹائیگر 3 کی پروموشن کا آغاز بھی کردیا جائیگا اور اس دیوالی پر یہ فلم پوری دنیا کے سنیما گھروں میں بڑی ریلیز کی جائیگی۔
خیال رہے کہ اس ویڈیو میں سلمان خان کو بطور ایجنٹ ٹائیگر ایک اہم پیغام دیتے ہوئے دکھایا جائے گا اور امید ہے کہ یہ پیغام ناظرین کو منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3 کی دنیا کی ایک جھلک دکھائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















