Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی بھانجی کی پہلی فلم ’فررے‘ 24 نومبر کو ریلیز ہوگی، ٹیزر جاری

پچھلے کچھ دنوں سے بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر ایک خفیہ کہانی شیئر کر رہی ہیں جس پر فررے لکھا ہوا تھا اور جس نے شائقین میں زبردست تجسس بھی پیدا کیا۔

فررے سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کی پہلی فلم ہے جسے ان کے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

آخر کار تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے، میکرز نے اس فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا، ’’میں تو یہ ایف لفظ کی بات کر رہا تھا، آپ نے کیا سوچا!

اس سے قبل سلمان نے اپنے انسٹاگرام پر علیزے کے لیے ایک پیار بھرا پوست شیئر کیا تھا۔ “ماموں پر ایک احسان کرو، جو بھی کرنا دل اور محنت سے کرنا! ہمیشہ یاد رکھو، زندگی میں سیدھے جاؤ اور دائیں طرف مڑو۔ صرف خود سے مقابلہ کرو۔ فٹ ہونے کے چکر میں وہی مت ہو جانا، اور الگ ہونے کے چکر میں سب سے الگ مت ہو جانا۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک بار جو تم نے عزم کرلیا تو پھر مامو کی بھی نہیں سننا!!۔”

فررے کی ہدایت کاری قومی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سومیندر پادھی نے کی ہے اور اس میں علیزے، زین شا، ساحل مہتا، پرسنا بشت، رونیت بوس رائے، اور جوہی ببر سونی نے اہم کردار ادا کیے ہیں اور یہ فلم 24 نومبر 2023 کو ریلیز ہو رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں