Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے متعلق کیا کہا؟

بالی ووڈ کی بیبو، کرینہ کپور خان جو کہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکی ہیں، اب اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو سے ملنے والی پذیرائی کا مزہ لے رہی ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران ادکارہ نے اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان کے ساتھ اپنے رشتے کے متعلق بات کی ہے۔

 کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ اپنے پیارے رشتے کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے کہا، “سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اور ایک دوسرے کے آس پاس رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔ اس بات کا کوئی خفیہ فارمولہ نہیں ہے۔ سب سے اہم چیز محبت ہے، یقیناً، لیکن ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کو بہت پسند کرنا چاہیے۔ ہم ایک دوسرے کے آس پاس رہنا پسند کرتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے سے بات کرنا، ایک ساتھ وقت گزارنا، ایک ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ میرے لیے وہ دنیا کا سب سے پسندیدہ شخص ہے۔ میں واقعی میں دوستوں یا لوگوں یا کسی بھی چیز کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی کیونکہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ہمیں ایک ساتھ رہنا پسند ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اسی طرح جاری رہتا ہے۔”

خیال رہے کہ سیف اور کرینہ کو طویل عرصے سے ایک خوبصورت جوڑی کے طور پر سمجھا جاتا ہے، اور وہ دونوں سوشل میڈیا پر اپنے پیارے لمحات کی ایک جھلک پیش کرتے رہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version