بالی ووڈ کے با صلاحیت اداکار اکشے کمار کی جذبات ، ڈرامہ اور سنسنی سے بھرپور فلم ’مشن رانی گنج‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ فلم رواں سال 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، جس میں اکشے کمار اور ان کے مدمقابل پرینیتی چوپڑا مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔
فلم، مشن رانی گنج: دی گریٹ بھارت ریسکیو کا ٹریلر ایک بہادر ریسکیو آپریشن کی سچی کہانی پیش کررہا ہے، جو ناظرین کو کوئلے کی کان کے اندر 350 فٹ گہرائی میں لے جاتا ہے جہاں 65 کان کن پھنس گئے تھے اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔
اس فلم میں اکشے کمار ہندوستان کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے ہیرو بہادر جسونت سنگھ گل کا کرداد ادا کر رہے ہیں۔
اکشے کمار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “1989 میں، ایک شخص نے ناممکن کو حاصل کر لیا۔”
ٹریلر دیکھیں:
موشن پوسٹر:
View this post on Instagram
گانا دیکھیں:
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















