Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی اور راگھو چڈھا کا ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا 24 ستمبر کو ادے پور کے لیلا پیلس میں ہونے والی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ان کے ولیمے کی تقریب کے حوالے سے اطلاعات تھیں کہ یہ چنڈی گڑھ اور ممبئی میں منعقد ہوگا اور کچھ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ دہلی میں ایک استقبالیہ کی میزبانی بھی کریں گے جس میں سیاستدان شرکت کریں گے تاہم ایسا لگتا ہے کہ کچھ تبدیلی آئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دہلی اور چنڈی گڑھ میں ہونے والی شادی کے استقبالیہ کو اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بجائے، نوبیاہتا پرینیتی اور راگھو ممبئی میں ایک بڑی استقبالیہ پارٹی کی میزبانی کریں گے۔

ایک ذرائع نے بتایا، “چنڈی گڑھ اور دہلی میں پارٹی ابھی تک منسوخ ہے۔ پرینیتی اور راگھو اب ممبئی میں اپنے دوستوں کی میزبانی کریں گے۔ پارٹی 4 اکتوبر کو ہونے والی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version