Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈنکی بمقابلہ سالار؛ دو بڑے اسٹارز ٹکراؤ کیلئے تیار

رواں سال کرسمس کے موقع پر ایک نہیں بلکہ دو بڑی فلمیں ریلیز کی جائیں گی ،  شاہ رخ خان کی ڈنکی اورپرابھاس کی سالار  ایک ساتھ ریلیز جبکہ بڑے ٹکراؤ کیلئے تیار ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سالار کے میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ 28 ستمبر سے ملتوی کر دی تھی اور اب، سوشل میڈیا میں یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ فلم کرسمس پر 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اگر یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز ہوتی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سالار اور ڈنکی کے درمیان ٹکراؤ ہوگا، جس میں شاہ رخ خان ہیرو ہیں اور راج کمار ہیرانی نے ڈائیریکشن دی ہے۔

یاد رہےکہ پرابھاس کی فلم کو بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ کے ڈائریکٹر پراشانت نیل بنارہے ہیں جب کہ انہی کی فلم ’کے جی ایف 2‘ کا تصادم بھی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ سے ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla South (@pinkvillasouth)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں