Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے لئے نیک خواہشات کے اظہار پر پرینیتی اور راگھو مداحوں کے مشکور

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اس وقت اپنی شادی کے بعد کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پرینیتی اور راگھو نے 24 ستمبر کو ادے پور میں ایک روایتی تقریب میں شادی کی تھی، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں۔

حال ہی میں نوبیاہتا جوڑے نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر ہر اس شخص کے لیے ایک نوٹ لکھا جس نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ، راگھو اور میں اپنے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ کہنے کے لئے ایک لمحہ نکالنا چاہتے تھے۔ ہم اپنے چاہنے والوں کی محبت اور پرجوش خواہشات کے اظہار کے لئے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ،جیسا کہ ہم ایک ساتھ اس خوبصورت سفر کا آغاز کررہے ہیں، اس کا مطلب ہمارے لیے دنیا ہے یہ جاننا کہ آپ سب ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آپ کی محبت اور نعمتیں واقعی انمول ہیں، اور ہم اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتے تھے۔ پرینیتی اور راگھو کا آپ سب کے لئے پیار۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں