Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاپسی پنو کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم کب ریلیز ہوگی؟

معروف اداکارہ تاپسی پنو نے نئے پوسٹر کے ساتھ اپنے پروڈکشن کی پہلی فلم ‘دھک دھک’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تاپسی پنو آنے والی فلم ’دھک دھک‘ کے ساتھ اپنے پروڈکشن کا آغاز کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں جس میں رتنا پاٹھک شاہ، دیا مرزا، سنجنا سانگھی، اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔

 

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکاراوں کو بائیک پر بیٹھے پوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کی کہانی چار عام خواتین کے گرد گھومتی ہے جو جذبات، مہم جوئی اور دریافت کے ایک غیر معمولی سفر کے لیے دہلی سے کھرڈونگ لا تک موٹر سائیکل کے سفر پر ایک ساتھ ہوتی ہیں۔ وہ اس بات کی کھوج کرتی ہیں کہ اس سفر نے ان کی تقدیر کو ہمیشہ کے لیے کیسے بدل دیا۔

خیال رہے کہ فلم ’’دھک دھک‘‘ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version