بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے ہندی سینما انڈسٹری پر راج کیا اور مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔
یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار شاہ رخ خان صرف اپنی بہترین اداکاری ہی نہیں بلکہ اپنے شاہانہ انداز کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔
شاہ رخ خان کا ممبئی میں موجود گھر بھی ہمیشہ سے صرف مداحوں کی ہی نہیں بلکہ بالی ڈ کے دیگر اسٹارز کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
مداح ہمیشہ سے ہی شاہ رخ اور گوری خان کے اس خوبصورت گھر کا نظارہ دیکھنے کے خواہش مند رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں اس بنگلے کا نام وِلا وینا رکھا گیا تھا۔
حال ہی میں کنگ خان کی جانب سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اس گھر کے حوالے سے اپنی دلچسپ خوائش کا اظہار کر دیا ہے۔
ایک مداح نے سوال و جواب کے سیشن میں کنگ خان سے منت کے اندر ایک بار پھر شادی کرنے کی خوائش کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر ایس آر کے کے مداح نے اداکار شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا وہ منت میں ایک بار پھر شادی کر سکتے ہیں؟
مداح کی جانب سے اس دلچسپ خوائش اور منفرد سوال پر اداکار شاہ رخ خان نے بھی منفرد جواب دے کر مداح کو حیران کر دیا۔
شاہ رخ خان نے مداح کے سوال کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ گھودھا ہے تیرے پاس بارات نکالنے کے لیے؟
Ghodha hai tere paas baraat nikalne ke liye….?? #Jawan https://t.co/kh52loznYj
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 27, 2023
یہ ہی نہیں بلکہ سیشن کے دوران جہاں مداحوں نے شاہ رخ خان سے ان کی فلم ‘جوان سے متعلق سوالات کیے وہیں ایک مداح نے انوکھا سوال بھی کیا۔
ایک مداح نے اداکار شاہ رخ سے سوال پوچھا کہ کیا منت میں چھپکلی ہے؟
اس انوکھے سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ چھپکلی تو نہیں لیکن تتلیاں بہت ہیں۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ یہ بہت خوبصورت تتلیاں ہیں، بچے انہیں پھولوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
جبکہ ایک مداح نے کہا کہ ’میرے خاندان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاس اتنے پیسے ہیں تو وہ فلم ’جوان‘ مفت میں کیوں نہیں دکھاتے؟
اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘انشاءاللہ۔
ساتھ ہی اداکار شاہ رخ خان نے اس بات کی وضاحت دی کہ اس حوالے سے آپ لوگوں کو میرے دوست بتائیں گے کہ مجھے اپنی فلم سب کے ساتھ شیئر کرنے سے کتنی خوشی ملتی ہے۔
شاہ رخ خان کی آخری ریلیز، ایکشن تھرلر فلم جوان اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی وڈ فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اداکار شاہ رخ خان کے آنے والی فلم ڈنکی ہے جو غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر مبنی ہے۔
فلم ڈنکی میں اداکارہ تاپسی پنو اور اداکار دھرمیندر بھی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئے گے۔
فلم ڈنکی رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے 1995 میں اس بنگلے کو 15 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تاہم آج اس کی مالیت تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں واقع ہے جو مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا رہتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
